ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: جشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی حرکت پر قانونی تنازع

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: جشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی حرکت پر قانونی تنازع

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  ہاردک پانڈیاکو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کی فتح کے جشن کے دوران قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جشن کے دوران ہاردک پانڈیا نے اپنی دوست ماہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں خوشی کا اظہار کیا اور بھارتی جھنڈا جسم پر لپیٹ لیا۔ اس اقدام پر وکیل واجد خان نے نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 کے تحت ہاردک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی۔ وکیل کا مؤقف تھا کہ اس عمل سے قومی جھنڈے کے وقار کو نقصان پہنچا اور یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست منظور ہو چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا قانونی کارروائی عمل میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا پہلے بھی خبروں میں رہے ہیں، جب انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ اور پانچ سالہ بیٹے کو تقریباً 4 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری کار تحفے میں دی تھی۔ اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں بیٹے اگستیا کو خوشی سے گاڑی کا معائنہ کرتے اور چابیاں وصول کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔