پولیس کی کارروائی، تین رکنی چور گینگ گرفتار

لاہور ( کر ائم رپو رٹر) شاہدرہ ٹائون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ یہ راہ چلتے لوگوں کے موبائل چھینتے اور گھروں میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر نقب زنی کرتے، پھر مال مسروقہ لے کر رفو چکر ہو جاتے تھے۔شاہدرہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ نئے سوٹ، موٹر سائیکل، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں فاروق، علی حیدر اور ذیشان عرف پولو شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔