پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

 جدید مشینری، واٹر بازرز اور ٹرالیاں خریدی جائیں گی ،ورکنگ شروع 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز (پی ایچ ایز)کی پرانی مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور سمیت حال ہی میں قائم دیگر اضلاع کے پی ایچ ایز کی مشینری بھی تبدیل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہائی سٹینڈرڈ اور اعلیٰ برانڈ کی مشینری کی پروکیورمنٹ کے لیے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور پی ایچ اے کے لیے جدید مشینری، واٹر بازرز اور ٹرالیاں خریدی جائیں گی۔لاہور کی طرز پر پورے پنجاب کے پی ایچ ایز کی مشینری کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہا ئوسنگ نے ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔