چینی 32روپے،دالیں 75روپے کلو تک سستی

 مارکیٹ میں چینی125، دال چنا 360، ماش425 روپے کلو ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کی اوپن مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 32 روپے کم ہو کر 157 سے 125 روپے کلو پر آگئی جبکہ دالیں بھی75 روپے تک سستی ہوگئیں۔چینی کی تھوک میں قیمت 122اور پرچون 125 روپے کلوہوگئی ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن روٓف ابراہیم کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمتیں 25سے75 روپے تک کم ہوگئی ہیں، انکی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔دال چنا چارسو سے 40روپے کم ہوکر 360 روپے، دال ماش 500سے 75 روپے کمی کے بعد 425 ، کابلی چنا درجہ اول 45 روپے کمی کے بعد 355 جبکہ کابلی چھوٹا چنا 25 روپے کم ہوکر 295 روپے کلو ہوگیا ہے۔ ستمبر سے اب تک کالے چنیکی قیمت میں بھی 50 روپے کلو تک کم ہوئی ہے۔دوسری جانب ا وپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہواہے اور 20 کلو کا تھیلا 1625سے1685 روپے کا ہوگیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے پر آٹا ڈیلرز اور تندور مالکان کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔