مقابلہ ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے عثمان زخمی ہوا، 2ملزم موقع سے فرار ہو گئے
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈکیتی کی50سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقے کنکر روڈ کے قریب پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کے دوران 3 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عثمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کے2 ساتھی فرار ہو گئے ،پولیس نے زخمی ملزم عثمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ لوڈر رکشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔