یوم فضائیہ، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

 وطن کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا
کراچی(آئی این پی )یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں۔نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے