اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کی رجسٹریشن مہم شروع

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کی رجسٹریشن مہم شروع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم دسمبر سے قبل تمام فوڈ کاروباروں کو رجسٹرڈ کرانا ضروری ہے۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 30 نومبر تک تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے مالکان کو اپنی رجسٹریشن مکمل کرنی ہوگی، ورنہ یکم دسمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ اداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے زور دیا ہے کہ 1 دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کی جائیں گی، اور غیر رجسٹرڈ یا بغیر اجازت کے فوڈ پوائنٹس کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔