تائیوان کی حقیقی ایمونیشن کے ساتھ فوجی مشقیں

تائی پے(آئی این پی)چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دور میں تائیوان فوج کی راکٹ لانچر یونٹ نے تائنان شہر میں واقع فوجی بیس پر مشقوں کے دوران حقیقی ایمونیشن کا استعمال کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشقوں میں فوجیوں نے تائیوان کے مقامی راکٹ لانچر کیسٹرل کا استعمال کیا اور مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔فوجی مشقوں کا ہدف، چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دور میں لازمی فوجی خدمت کی مدت کو ایک سال تک بڑھانے کے بعد، فوجیوں کی راکٹ فائرنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔