کونیکا سدانند کا ادت نارائن کے بوسے پر ردعمل، ’’صرف مرد پر الزام کیوں؟‘‘

کونیکا سدانند کا ادت نارائن کے بوسے پر ردعمل، ’’صرف مرد پر الزام کیوں؟‘‘

بھارتی گلوکار ادت نارائن کی متنازع بوسہ لینے کی ویڈیو پر اداکارہ اور گلوکارہ کونیکا سدانند نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ان کے دفاع میں بول پڑی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ادت نارائن ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران ایک خاتون ان کے قریب آئی اور سیلفی لینے کی کوشش کی۔ تاہم، خاتون نے اچانک ادت نارائن کو گال پر چوم لیا، جس پر گلوکار نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے خاتون کے ہونٹوں پر بوسہ دے دیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور انٹرنیٹ پر اس پر بحث شروع ہو گئی۔اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے، کونیکا سدانند نے کہا کہ انہوں نے ادت نارائن کے بوسے کو درست قرار دیا، مگر اس پر کچھ تحفظات بھی ظاہر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گال پر بوسہ لیا ہوتا تو یہ بہتر ہوتا، کیونکہ یہ ایک مناسب ردعمل ہو سکتا تھا۔

کونیکا نے مزید کہا کہ اس معاملے میں صرف مرد کو ہی الزام کیوں دیا گیا؟ عورت نے بھی پہل کی تھی اور وہ خود سامنے آئی تھی، اس لیے الزام صرف ادت نارائن پر ڈالنا درست نہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اگر آپ کی پلیٹ میں لڈو سجے ہوں تو کیا آپ انہیں کھائیں گے؟ اور یہ کہ صرف اس لیے کہ ادت نارائن مشہور گلوکار ہیں، اس پر لوگوں کا سوالات اٹھانا مناسب نہیں۔کونیکا سدانند کا یہ تبصرہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس نوعیت کے تنازعات میں دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے، نہ کہ صرف ایک شخص کو قصوروار ٹھہرایا جائے۔