دونوں اداکارائوں کی دوستی 2017 میں ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ فلم موم کے دوران شروع ہوئی تھی
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سچا اور مخلص انسان قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران سجل علی سے شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے جھانوی کپور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری دوست ہیں اور مجھے جھانوی کی سچائی اور خلوص بہت پسند ہے۔دونوں اداکارائوں کی دوستی 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم موم کے دوران شروع ہوئی تھی، جس میں سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جھانوی کپور نے ہی اس فلم کے لیے سجل علی کا نام تجویز کیا تھا، جس کے بعد سجل کے سری دیوی اور ان کے خاندان سے بھی قریبی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔