ڈیموکریٹس نے میرا مواخذہ کیا تو ان کی جماعت تباہ ہو جائے گی ڈونلڈ ٹرمپ

میری  جماعت اپنی مقبولیت انتخابی امیدواروں تک منتقل نہیں کر سکی‘ ڈیموکریٹس قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں‘امید ہے دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر رہیں گے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  ری پبلکنز کی انتخابی شکست بڑی حد تک ایران جنگ کا نتیجہ ہے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ان کی جماعت اپنی مقبولیت انتخابی امیدواروں تک منتقل نہیں کر سکی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں ہوتے تو ری پبلکنز کامیاب ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ان کے کئی معاملات پر اختلافات ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر رہیں گے۔ ڈیموکریٹس قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، جبکہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا  اگر ڈیموکریٹس نے ان کا مواخذہ کیا تو ان کی جماعت تباہ ہو جائے گی۔
دریں اثناء ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق  ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر ان کے تمام ارکان بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مزید 13سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ 100رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذاتِ خود صدر کی برطرفی کیلئے  کافی نہیں ہوگا جب کہ مواخذے کیلئے علیحدہ قانونی اور آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی۔