فاٹا کے گھریلو صارفین کو2008سے مفت بجلی

 کے الیکٹرک کوسبسڈی نہ دیتے تو فی یونٹ بجلی 70روپے کی پڑتی:سیکرٹری پاور 
 اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام کا کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔تفصیلات کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، سیکرٹری پاور نے کہا کہ 2008 سے فاٹا کے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہوئی، فاٹا کے گھریلو صارفین مفت بجلی کی سہولت استعمال کررہے ہیں۔سابق وفاقی وزیراور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے سوال کیا کہ کراچی میں بارشیں متوقع ہیں کیالیکٹرک کی کیا تیاری ہے؟ کیا کراچی کبھی لوڈشیڈنگ فری ہو جائے گا؟ چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر مانیڑنگ سیل متحرک ہے، کراچی میں 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنی ہیں۔کے الیکٹرک آفیسر کا کہنا تھا کہ سال 2030 تک کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کا پلان بنایا ہے، کے الیکٹرک 40 فیصد نقصانات کو 15 فیصد تک لے آئی ہے۔سیکرٹری پاور نے کہا کہ کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار بہت مہنگی تھی، کے الیکٹرک کوایک سال میں 170ارب تک کی سبسڈی فراہم کی گئی، کے الیکٹرک کوسبسڈی نہ دیتے تو فی یونٹ بجلی 70روپے کی پڑتی