ایس ڈی اولیسکو معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو ڈھولنوال سب ڈویژن کے ایس ڈی او فیضان اعظم کو معطل کر دیا گیا۔ایس ڈی اوفیضان اعظم کوڈیفیکٹو کوڈ کی مد میں اووربلنگ کرنے پر معطل کیا گیا۔صارفین کے درست میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دیکر اضافی یونٹس چارج کیے گئے،لیسکو کی ایس اینڈ آئی ٹیم نے ابتدائی انکوائری کے دوران اضافی یونٹس کی نشاندہی کی،ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں لیسکو چیف شاہد حیدر نے ایس ڈی او کو معطل کر دیا۔ایس ڈی او فیضان اعظم کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔