کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں طویل عرصے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 2,859 ڈالر پر پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے۔جمعرات کے روز ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 700 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے پر آ گئی۔اسی طرح، چاندی کے نرخوں میں بھی کمی ہوئی، جس کے تحت فی تولہ چاندی کی قیمت 23 روپے کمی کے بعد 3,327 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 2,852 روپے کی سطح پر آ گئی۔