برطانیہ کے علاقے ڈربی میں کنٹرول شدہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد رکھنے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر تقریباً دو سو کے قریب گھروں کو ایمرجنسی طور پر خالی کروا دیا، جس سے مقامی مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کی عمر چالیس اور پچاس سال کے درمیان ہے اور وہ پولینڈ کے شہری بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کے مکینوں کو خبردار کیا کہ وہ 24 گھنٹے تک گھروں سے دور رہیں۔سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر جاری رکھی گئی ہیں۔ربیکا ویبسٹر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور پولیس نے ایک سفید رنگ کی وین بھی قبضے میں لے لی ہے۔