کراچی نے لاہور کو ہرادیا

 بارش سے متاثر میچ میں کراچی کو 168سکورز کا ٹارگٹ ملا، عرفان خان نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی باری کھیلی
 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، 8 ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہوا تو اسے 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد نعیم کی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو168 رنز کا ہدف ملا۔کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 3 گیندوں قبل 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ میں فتح اپنے نام کر لی۔کراچی کنگز کی طرف سے عرفان خان نے 21 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابلِ شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں سعد بیگ 25، ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفٹ 24، 24، محمد نبی 15 اور ونس 13 رنز شامل تھے۔