لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔
لاہور میں جاری قومی ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ ڈرلز میں شامل نہیں ہوئے۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع، محمد رضوان، بابراعظم اور احمد دانیال بھی شامل تھے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تربیتی سیشن کی نگرانی کی اور محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد بیرون ملک چھٹیاں گزار کر آج ہی تربیتی کیمپ اور ہیڈ کوچ سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچے تھے۔