ہری پور: مسافر بس پل سے گرنے سے تین ہلاک، پانچ زخمی

ہری پور: مسافر بس پل سے گرنے سے تین ہلاک، پانچ زخمی

ہری پور جھاری کے قریب ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

 حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس راولپنڈی سے ایبٹ آباد جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں، جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔