ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار و ہدایت کار سنجے خان کی بیٹی فرح خان علی نے پہلی مرتبہ کھل کر اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد اور اداکارہ زینت امان نے واقعی شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔فرح خان علی نے ایک انٹرویو میں اس سوال کا واضح جواب دیا کہ آیا سنجے خان نے زینت امان سے شادی کی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا، جی ہاں، اس وقت انہوں نے ان سے شادی کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو گئی تھی۔یہ واقعہ اس دور کا ہے جب سنجے خان پہلے ہی زرین خان سے شادی شدہ تھے۔ اس وقت ان کی تین بیٹیاں تھیں جبکہ چوتھے بچے، بعد میں اداکار بننے والے زاید خان، کی پیدائش متوقع تھی۔ اس صورتحال نے ان کے خاندانی تعلقات کو شدید متاثر کیا اور اس رشتے نے ان کی ازدواجی زندگی میں ایک بڑا بحران پیدا کر دیا۔