سوشل میڈیا انفلوئنسر نمرہ علی نے حال ہی میں ایک شو کی مہمان کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور ذاتی معلومات شیئر کیں۔
نمرہ علی نے بتایا کہ وہ مختلف برانڈز اور سیلونز کے ساتھ کام کرتی ہیں اور اپنی فیس برانڈ کے سائز اور مارکیٹ میں حیثیت کے مطابق طے کرتی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ ایک فوٹوشوٹ کے لیے کم از کم ایک لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ نمرہ علی انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں اور یوٹیوب پر بھی مقبول ہیں، جبکہ ایک روڈ شو کی میزبانی بھی کر چکی ہیں۔