اہلیہ شیوان زیلس لے پالک تھیں: ایلون مسک

واشنگٹن (آئی این پی )ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بتایا ہے کہ اِن کی شریکِ حیات شیوان زیلس بھارتی نژاد اور لے پالک ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ اِن کے ایک بیٹے کا مڈل نام شیکھر ہے، بیٹے کا یہ نام بھارتی نژاد امریکی ماہرِ طبیعات اور نوبیل انعام یافتہ سبراہمین چندر شیکھر کے نام پر رکھا ہے۔