پولیس ناکوں کے باوجود ڈاکے ، چوریاں

 لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کے جگہ جگہ ناکوں کے باوجودشہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، موبائل فون، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں عبدالوکیل سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، شادمان میں زنیر سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں عابد سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں اعظم سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نولکھا میں مناظر سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب مانگا منڈی اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، اقبال ٹائون اور سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔