مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، دیکھتے ہیں وہ معاہدہ کرتا ہے یا نہیں: امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہا ہے کہ امریکا ایران پر بمباری دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہ فوجی کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع ہو سکتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرتا ہے اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے، ایران زیادہ قابل بھروسا نہیں۔امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، دیکھتے ہیں وہ معاہدہ کرتا ہے یا نہیں، ایران سے مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے۔ایران پر دوبارہ حملوں کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا یہ بے وقوفانہ سوال ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں، ایک یا دو مزید جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑی تو ان تنصیبات پر 10 منٹ میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔