دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری، تنخواہ 23 لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ

دبئی (آئی این پی )دبئی میں گھر سنبھالنے کی نوکری کیلئے ماہانہ 23 لاکھ روپے تنخواہ دینے پر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک اسٹافنگ ایجنسی کی جانب سے گھر سنبھالنے کے لیے 2 سامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی شاندار تنخواہ جان کر صارفین دنگ رہ گئے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور کپر کہا کہ وہ اس ملازمت کیلئے اپنی موجودہ نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔