لاہور(آئی این پی )مہنگائی کے مارے عوام کیلئے چینی کا حصول مزید مشکل ہو گیا، ہول سیل مارکیٹ میں 50کلو کا چینی کا تھیلا 8950روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے میں چینی ہول سیل میں فی کلو2روپے مہنگی ہوگئی،ہول سیل میں چینی 173روپے کلوسے بڑھ کر175روپے کلوپرپہنچ گئی ہے۔ریٹیل میں چینی ایک ہفتے کے د وران 5روپے سے10روپے کلومہنگی ہوگئی جس کے باعث ریٹیل میں چینی 185روپے کلوسے 190روپے کلوتک دستیاب ہونے لگی ہے۔ پرچون میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔