ٹائر پھٹنے پر ٹینکر قلابازیاں کھاتا سڑک کی دوسری جانب موٹرسائیکل سے ٹکرایا،نادر اور بشریٰ بی بی دم توڑگئے،3 زخمی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن ساہیوال روڈ پر پل نور جھنگ کے قریب ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،3 شدید زخمی ہوگئے۔دودھ سپلائی کرنیوالا ٹینکر ٹائر پھٹنے سے قلا بازیاں کھاتا ہوا سڑک کی دوسری جانب جاتی ہوئی موٹر سائیکل سے ٹکرایا ،حادثہ کے نتیجے میں 18 سالہ نادر اور 30 سالہ بشریٰ بی بی موقع پردم توڑگئے جبکہ2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔