پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی، جبکہ کم ترین سطح 156327 رہی۔ اس دوران، مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 195.95 ارب روپے میں طے پائی۔اس ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوئی، اور اب یہ 18561 ارب روپے رہ گئی ہے۔ یہ مندی مارکیٹ کے عمومی رجحان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔