اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جا سکتا ہے، مگر کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، اور مقامی حکومتوں کا وجود مکمل نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتی مضبوطی سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرائیویٹ کالج کے طالبعلم پر ایک ماہ میں 60 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ دیہات کے طالبعلم پر سالانہ 16 ہزار روپے۔ اس صورت میں میرٹ کا مقابلہ مشکل ہے، اور پوچھا کہ میرٹ کہاں ہے؟ملک احمد خان نے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مضبوط پارلیمانی نظام کو ترقی کا واحد راستہ قرار دیا، اور بتایا کہ مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام بھرپور طریقے سے چل رہا تھا۔