کینیڈا سے پاکستان کیلئے 5براہِ راست پروازیں چلانے کی تیاری

کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے اور دیگر مصنوعات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے:ہائی کمشنرمحمدسلیم
 اسلام آباد/ٹورنٹو(یواین پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے بتایا ہے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کا حالیہ دور پاکستان انتہائی کامیاب رہا ہے۔محمد سلیم نے بتایا کہ ایک کینیڈین فضائی کمپنی نے پاکستان کے لیے ہفتے میں 5براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منظوری کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے اور دیگر مصنوعات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے