مانیٹریال (خصوصی رپورٹ )پاکستانی مسافر پر بکرے کے پائے کینیڈا لانے کے جرم میں پونے 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے)نے ٹورنٹو کے پیئرسن ایئر پورٹ پر پاکستانی مسافر کے سامان سے کھانا بر آمد ہونے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ دوران تلاشی سامان سے بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ بر آمد ہوگیا، کھانے پینے کا یہ سامان کسٹمز حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافر سے 16 کلو کھانے کا سامان قبضے میں لے کر اس پر 1350 ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔