وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے وزیر توانائی اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور خصوصی خط بھی لکھا۔ انہوں نے کہا کہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضے کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔شہباز شریف کے مطابق 35 آئی پی پیز کے پرانے معاہدوں کے خاتمے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کاوشیں رہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ 6 آئی پی پیز سے مکمل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز کے نتیجے میں صارفین کو 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف میں کمی سے تاریخی ریلیف ملا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مزید محنت اور بہتر اقدامات سے توانائی سیکٹر میں مزید بہتری اور معیشت کو تقویت ملے گی۔