پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب کی پاور پالیٹکس سے نکالا گیا: پرویز اشرف
لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد ملکی سالمیت کیلئے ضروری تھا اور ضرورت کے مطابق یہ اتحاد برقرار رہے گا،پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت پنجاب کی پاور پالیٹکس سے نکالا گیا،پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی،ہم شدت کے نہیں بلکہ شدت سے کام کرنے کے حامی ہیں،لاہورکی نئی تنظیم لاہور میں انقلاب برپا کریگی جو پورے پنجاب میں پھیلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی لاہور کے جوہر ٹائون آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف کا لاہور پہنچنے پرپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ ودیگر رہنمائوں نیشاندار استقبال کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، احسن رضوی، رائو بابر جمیل ،ذیشان شامی، ڈاکٹر عائشہ شوکت، رانا جمیل منج، عمر شریف بخاری، شاہدہ جبیں، امجد جٹ، اسلم گڑا، نسیم صابر،مدثر صابر،بشارت علی ،ایڈون سہوترا، سعود سعید اقبال، عارف ظفر، عبداللہ وٹو، اللہ دتہ وٹو، رائو شجاعت، عبدالرحمن لودھی، شہباز درانی، مرزا اظفر، پروفیسر مبینہ فرخ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔