لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے4کروڑ روپے کے لین دین کیس میں سیالکوٹ کے گلریز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو دس دس لاکھ روپے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔