بالی ووڈ کی اداکارہ ماہما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبروں کا آغاز ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو سے ہوا تھا، جسے بعد میں غلط سمجھا گیا۔ یہ ویڈیو دراصل فلم کی پروموشن تھی اور دونوں فنکاروں کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ ماہما چوہدری نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے، لیکن 2013 میں علیحدگی ہوگئی۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچوں کی پرورش اور کیریئر کو سنبھالنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔