لندن(آئی این پی )جوہری سائنسدانوں نے دنیا کے خاتمے کا وقت بتانے والی قیامت کی گھڑی کو آدھی رات کے وقت کے اب تک کے سب سے قریب متعین کردیا۔سائنسدانوں نے روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں بڑھتے جوہری خطرات، دنیا میں جنگ کی زد میں موجود مقامات، مصنوعی ذہانت کا ملٹری استعمال اور موسمیاتی تبدیلی کو وہ خطرات قرار دیا ہے جو دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق دی بلیٹن آف دی ایٹامک سائنٹسٹس نے قیامت کی گھڑی کو آدھی رات(فنا ہونے کا نظریاتی نقطہ ) سے قبل 89 سیکنڈ پر سیٹ کیا ہے، جو گذشتہ سال سے ایک سیکنڈ قریب ہے۔