سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 پاکستان سے ملنے والا 111 رنز کا ہدف 18 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا
لاہور(آن لائن)سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 111 رنز کا ہدف 18 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے کامیندو مینڈس 62رنزبنا کر ٹاپ سکورر رہے، ایوشکافرنینڈونے 16اور کوشال مینڈس نے 8رنز بنائے۔قبل ازیں لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔فخر زمان پانچ، معاذ صداقت آٹھ، سعد بیگ پانچ، سلمان علی آغا 9 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔شاداب خان 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، وہ ریویو لینا چاہتے تھے تاہم پاکستان کے پاس کوئی ریویو باقی نہیں تھا۔حسن نواز 17، عرفات منہاس 10، حارث رف ایک اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی