اسلامی نظریاتی کونسل نے شادی کی عمر 18 سال کرنے کا بل مسترد کردیا

 ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ‘قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں
اسلام آباد(آئی این  پی)اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر  اجلاس طلب کیا گیا تھا۔چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025،   نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔