خفیہ فیکٹری پر چھاپہ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مافیا کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر خفیہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک ہزار لٹر سے زائد تیار گٹکا، ہزاروں پیکٹ سپاری، گٹکا تیار کرنے والی مشین اور دیگر سامان بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے فیکٹری کو باہر سے تالا لگا رکھا تھا، جبکہ اندر گٹکا تیار کیا جا رہا تھا۔