4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 مارے گئے ڈاکوعلی احمد، غلام دستگیر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،دونوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل 
سی سی ڈی ٹیم ملزم امتیاز عرف کالا  ,ملزم تنویر کونشاندہی کیلئے لیکر جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت دو مختلف علاقوں میں سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے دوران پولیس مقابلے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اقبال ٹاؤن اور سول لائنز کے علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو مارے گئے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی لاہور ڈاکو علی احمد کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی، سبزہ زار میں ملزم کے ساتھیوں کا پولیس کے ساتھ مقابلہ ہو گیاملزم علی احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیاملزم علی احمد ڈکیتی، اغواء  برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھادوسرا پولیس مقابلہ سول لائنز کے علاقے میں ہواملزم غلام دستگیر ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ، ملزم کو ریکوری کے لیے کرول پنڈ لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہو گیاملزم کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ملزم غلام دستگیر فتح گڑھ کا رہائشی تھا پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی جب کہ  سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاون کا مبینہ پولیس مقابلہ تنویر نامی  ملزم ہلاک ہوگیاملزم بین الضلاعی سنیچر گینگ اور چوری ،راہزنی سمیت دیگر جرائم کی 75 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ڈی ایس پی سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹائون اے وی ایل ایس ٹیم سبزہ زار کے علاقہ میں ریکوری کے بعد آرہی تھی کہ اس دوران ملزم تنویر کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ملزم تنویر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیادوسرا پولیس مقابلہ شیراکوٹ کے علاقے میں سی سی ڈی اقبال ٹاون اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ انتہائی خطرناک ڈاکو امتیاز عرف کالا ہلاک ہوگیاامتیاز عرف کالا پر ڈکیتی قتل سمیت درجنوں سنگین جرائم کی وارداتوں کا الزام تھاسی سی ڈی کی ٹیم امتیاز عرف کالا کو نشاندہی کیلئے لیکر جارہی  تھی کہ اس دوران ملزم امتیاز کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کردیا فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم امتیاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاجبکہ دو حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے مفرور حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے ناکہ بندی کردی گئی پولیس نے دونوں علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں