عید کے تینوں دن قیدیوں کو خصوصی کھانے فراہم کیے جائیں گے، اور عید کے پہلے دو دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق، عید کے روز ناشتے میں پراٹھا، چائے اور سویاں فراہم کی جائیں گی، جب کہ دوپہر کے کھانے میں چکن روٹی اور سویٹ، اور رات کے کھانے میں چکن روٹی اور پلاؤ دیا جائے گا۔ جیل حکام نے سپرنٹنڈنٹس کو بھی ٹرواورمرو کو خصوصی کھانے فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40 ہزار ملاقاتیں متوقع ہیں، اور سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظار گاہ اور ملاقات شیڈز کی خصوصی مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملاقاتوں کے لیے آنے والے تمام ملاقاتیوں کو اپنے پیاروں کو ملا کر واپس بھیجا جائے گا۔
عید کے پہلے اور دوسرے دن ملاقاتوں کے لیے جیل کے ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، اور تمام ڈی آئی جیز ریجنز میں جیلوں کے کھانے اور ملاقاتوں کے انتظامات چیک کرنے کے لیے وزٹس کریں گے۔