استنبول: اردوان حکومت کیخلاف احتجاج جاری ،1400سے زائد افراد گرفتار

 میئر استنبول کی گرفتاری غیر جمہوری اقدام ہے ،یورپی یونین، انسانی حقوق کی تنظیموں کی مذمت 
استنبول(آئی این پی ) ترکیہ میں طیب اردوان حکومت کیخلاف احتجاج ساتویں روزمیں داخل ہوگیا، مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری ہیں جبکہ  1400سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ کیخلاف بڑی سازش کی جارہی ہے، کچھ لوگ ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جازت نہیں دیں گے، کوئی ہمیں جمہوریت کا سبق نہ سکھائے۔طیب اردگان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے لیے جمہوریت مقدم ہے، سرخ لکیر عبور کرنے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا۔دوسری جانب یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے استنبول میئرکی گرفتاری کو غیرجمہوری اقدام قرار دے دیا۔