لہسن 700، ادرک 400روپے کلو سے کم نہ ہوسکا ، بند ،پھول گوبھی، پالک ، ساگ 50روپے کلو
لاہور (خصوصی رپورٹ) سبزیوں کی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔پیاز کا سرکاری نرخ سات روپے اضافہ سے 82 روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 70 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 89 سے 90 روپے کلو فروخت ہو رہا، آلو کا سرکاری نرخ دو روپے اضافے سے 62 روپے جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن کاسرکاری نرخ 580 روپے کلو رہا ،مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک ہے،ادرک چائنہ نرخ 340 روپے کلو مقرر ہوا تومارکیٹ میں ادرک 400 روپے کلو تک ہے ،بند گوبھی اور پھول گوبھی 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہی ،پالک اور ساگ بھی 50 روپے کلو ہیں ،موسمی سبزیوں میں شلجم 40،مولی40 ،گاجر 50 روے کلو ہے۔