لاہور(خصوصی رپورٹ)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 9پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پروازای آر522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اور 502، کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123، کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلوکی پروازپی اے 200،کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اورکراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 ، کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔