صدرسپریم کورٹ بار نے وکلاء ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کومستردکردیا

اسلام آباد(آن لائن)صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمدرؤ ف عطاء نے وکلاء ایکشن کمیٹی کے اعلامیے کویکسرمستردکردیاہے اوراس کی بھرپورمذمت کی ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ بار نام نہادوکلاء ایکشن کمیٹی کے بیان کی شدیدمذمت کرتی ہے،ان کامقصدمعاملے کوسیاسی بناناہے اور ان کی ساری ساری کوشش جوڈیشل کمیشن کی شفاف اور منصفانہ کارروائی کوسیاست زدہ کرناہے اس طرح کی کوشش ناکام ہی ہوگی،جاری اعلامیے میں مزیدکہاگیاہے کہ اس کے کوششیں تاریخ میں بارہاکی گئی ہیں ان کوششوں کامقصدعدلیہ پر عوام کے غیر متزلزل اعتمادکوٹھیس پہنچاناہے