سنسنی خیز مقابلہ ،شاداب خان نے انگریزوں سے فتح چھین لی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان نے کیریئر کی پہلی سنچری بنا کر پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح دلا دی۔ پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی، تاہم شاداب نے ہمت نہ ہاری اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ 97 رنز کے انفرادی سکور پر شاداب خان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آ ئوٹ دے دیا تھا تاہم ریویو میں وہ ناٹ آ ئوٹ قرار دئیے گئے۔ پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔ آخری وکٹ پر شاداب خان اور حارث ر ئوف نے 89 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔ حارث ر ئوف نے 19 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور چوکا لگا کر میچ کا فیصلہ کن شاٹ کھیلا۔ سعد بیگ نے 22 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے، جبکہ سلمان علی آغا نے 26 اور حسن نواز نے 15 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی ٹیم 47ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آ ئوٹ ہوگئی۔ بین ڈکٹ نے 105 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ حارث ر ئوف نے ایک وکٹ حاصل کی۔