ریلویز نے 172 غیر فعال انجنوں کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا

69 کی مرمت کیلئے مینوفیکچرر زسے رابطہ،4 ماہ میں 36 انجن فعال ہونے کا امکان
لاہور( خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلویز نے 172 غیر فعال انجنوں کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا، 4 ماہ میں 36 انجن فعال ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ریلویز کے پاس مختلف ماڈلز کے مجموعی طور پر 439 انجن موجود ہیں جن میں سے 267 فعال جبکہ 172 غیر فعال ہیں۔ پاکستان ریلویزنے 69 انجنوں کی مرمت کیلئے متعلقہ مینوفیکچررز سے رابطہ کیا ہے جبکہ ان انجنوں کی بحالی کیلئے سپیئر پارٹس فراہمی پر بات چیت جاری ہے۔ آئندہ چار ماہ کے دوران 36 غیر فعال انجنوں کو کارآمد بنانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زیڈ سی یو ماڈل کے 20 انجن آئندہ 2 ماہ میں فعال ہو جائینگے جبکہ اے جی ای ماڈل کے 16 انجن فروری 2027 تک فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔جی ایم یو ماڈل کے 35 انجنوں کو جدید بنانے اور انکی مرمت کیلئے پی سی ون تیار کر کے وزارت ِمنصوبہ بندی کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم وزارت کی جانب سے تاحال اس پر جواب موصول نہیں ہوا۔