آسٹریلیا، فلسطینی نژاد مصنفہ کے اخراج پر 180 مصنفین کا احتجاج، ادبی میلہ منسوخ

سڈنی(آئی اینپ ی )آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ رائٹرز ویک 2026 کو شدید تنازع اور احتجاج کے بعد باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب فلسطینی نژاد آسٹریلوی مصنفہ رندا عبدالفتاح کو پروگرام سے نکالنے کے خلاف 180 سے زائد مصنفین اور مقررین نے احتجاجا شرکت سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ فیسٹیول بورڈ نے اعلان کیا کہ یہ ادبی میلہ جو 28 فروری سے شروع ہونا تھا، اب منعقد نہیں کیا جائے گا،