جڑانوالہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہینڈبال سپر لیگ(کل) 27 اکتوبر سے فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں شروع ہو گی۔پاکستان ہیڈ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل ثقلین کوثر نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں صہیب کلب، نیشنل کلب، کوئٹہ بولان کلب، فیصل آباد فالکن، نیشنل جونیئر اور نیشنل یوتھ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سپر لیگ کے میچز 2 نومبر تک کھیلے جائیں گے اور لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔