فیض آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے

فیض آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے فیض آباد اور اس کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں، جہاں تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے گرد موجود تمام ہوٹلز کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ ریسٹورینٹس اور دکانداروں کو بھی آج شام تک کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مارچ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے اہم راستوں پر کنٹینرز رکھ کر آمدورفت محدود کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔