شہریوں کو آف لوڈ کرنے پر عدالت برہم، قانونی اختیار طلب

 ایس او پیز قانون نہیں ہوتے، ہمیں قانون پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے‘ ‘ جسٹس انعام منہاس  
اسلام آباد(آئی این پی) شہریوں کو آف لوڈ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے قانونی اختیار طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے ازخود ایس او پیز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہریوں کو آف لوڈ کرنے اور روکنے سے متعلق قانونی اختیار پر معاونت طلب کرلی۔جسٹس انعام امین منہاس نے شہری ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی طلبی پر ایف آئی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر زنیرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کی جانب سے 1975 کا ایک لیٹر عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس لیٹر میں ایسا کچھ نہیں کہ آپ شہریوں کو آف لوڈ کرسکیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایسے اقدامات ایس او پیز کے تحت کیے جاتے ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ ایس او پیز قانون نہیں ہوتے، ہمیں قانون پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو ہر ادارہ قانون کے بجائے ایس او پیز پر کام شروع کردے گا